ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان HEC کا دورہ، سکھر IBA کا تعلیمی و انتظامی جائزہ

شیئر کریں

ایچ ای سی کیو اے اے کا سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں رائپ (RIPE) ریویو، تعلیمی و انتظامی معیار کا جامع جائزہ

سکھر: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے اپنی کوالٹی اشورنس ایجنسی (QAA) کے تحت پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ گائیڈلائنز 2023 (PSG-2023) کے فریم ورک میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں ریویو آف انسٹی ٹیوشنل پرفارمنس انہانسمنٹ (RIPE) کا انعقاد کیا۔

یہ تین روزہ ریویو 13 سے 15 جنوری تک جاری رہا، جو ایچ ای سی کے رائپ پائلٹنگ اقدام کا حصہ تھا، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بیرونی کوالٹی اشورنس کو مضبوط بنانا اور مسلسل بہتری کے عمل کو فروغ دینا ہے۔رائپ ریویو ٹیم کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر نے بطور کنوینر کی۔

ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر انور خطاب (ڈین، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آزاد کشمیر)، پروفیسر ڈاکٹر کاشف سب (ڈین، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر نادیہ ناصر (سپیریئر یونیورسٹی لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر عاصم منشا (ڈائریکٹر کیو ای سی/پروفیسر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد)، ڈاکٹر محمد سعید شہباز (ایسوسی ایٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب لاہور) اور مسٹر امتیاز علی لاکھن (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایچ ای سی اسلام آباد) شامل تھے۔


ریویو ٹیم کا سکھر آئی بی اے یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ میں پروفیسر ڈاکٹر سید میر محمد شاہ (پرو وائس چانسلر، مین کیمپس)، پروفیسر ڈاکٹر اے آر سومرانی (پرو وائس چانسلر، سکھر آئی بی اے کیمپسز)، پروفیسر ڈاکٹر منظور علی میرانی (پرو وائس چانسلر، آئی ای ٹی خیرپور میرس)، پروفیسر ڈاکٹر نیاز حسین بھٹو (ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز)، ڈاکٹر ظفراللہ (ڈین، فیکلٹی آف ایجوکیشن)، ڈاکٹر سعید احمد خان (ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی)، مسٹر محمد عرفان قاسم (ایڈیشنل ڈائریکٹر، کوالٹی انہانسمنٹ سیل) اور کیو ای سی ٹیم کے اراکین موجود تھے۔

تین روزہ دورے کے دوران رائپ ریویورز نے PSG-2023 کے تحت رائپ معیارات اور ضروری نتائج کے اشاریوں (Essential Outcomes Indicators – EOIs) کی روشنی میں شواہد پر مبنی جامع آڈٹ کیا۔ ٹیم نے ادارہ جاتی دستاویزات کی تصدیق کی، طلبہ، اساتذہ، ڈینز، سربراہانِ شعبہ، ڈائریکٹرز اور سیکشنل ہیڈز سے تفصیلی ملاقاتیں کیں، جبکہ تعلیمی، انتظامی اور معاون انفراسٹرکچر کا بھی معائنہ کیا تاکہ یونیورسٹی کے کوالٹی اشورنس نظام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطۂ نظر کا ہمہ جہتی جائزہ لیا جا سکے۔

وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والی ایگزٹ میٹنگ میں رائپ ٹیم نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی مہمان نوازی، تعاون اور ادارہ جاتی معاونت کو سراہا۔ ریویورز نے پائیداری، معیاری تعلیم، انفراسٹرکچر کی ترقی، تجربہ کار تدریسی و انتظامی عملے اور بین الاقوامی روابط کے فروغ کے لیے یونیورسٹی کے اقدامات کی تعریف کی، جبکہ PSG-2023 کے تحت مسلسل کوالٹی بہتری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چند بہتری کے پہلوؤں کی نشاندہی بھی کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے رائپ ٹیم کی قیمتی رہنمائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریویو میں دی گئی سفارشات کو عملی روح کے ساتھ نافذ کیا جائے گا تاکہ ادارہ جاتی کارکردگی اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

رائپ ریویو کا یہ کامیاب انعقاد اعلیٰ تعلیم میں کوالٹی اشورنس اصلاحات کے لیے ایچ ای سی کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اور قومی ترجیحات و بین الاقوامی معیارات کے ساتھ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی ہم آہنگی کو واضح طور پر اجاگر کرتا ہے۔

رپورٹ رضوان لودھی


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے