بھارت کا جنگی جنون برقرار، پاکستانی سرحد کے قریب فضائی مشقوں کا اعلان

شیئر کریں

لاہور: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر خطے کے امن کو داؤ پر لگاتے ہوئے پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے گجرات کے سرحدی علاقے کچھ میں فضائی مشقیں کرنے کے لیے نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ہے۔

بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق 20 جنوری سے 21 جنوری تک مذکورہ علاقے کی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند رکھا جائے گا اور اس دوران فضائی مشقیں کی جائیں گی۔ اس اقدام کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ایک اور کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان فضائی مشقوں میں رافیل، سخوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار سمیت دیگر جدید فرنٹ لائن لڑاکا طیارے حصہ لیں گے۔ مشقوں کے دوران تیز رفتار پروازیں، فضائی لڑائی کی عملی تربیت اور ممکنہ طور پر لائیو فائرنگ یا بمباری کی مشقیں بھی شامل ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق یہ محدود فضائی زون پاکستان کے ساتھ بھارت کی جنوبی سرحد کے انتہائی حساس علاقوں پر مشتمل ہے، جس میں بحیرہ عرب، سر کریک، راجکوٹ اور احمد آباد کے قریبی علاقے شامل ہیں۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے