وزیراعظم کے مشیر برائے بحالیٔ صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی سرتوڑ کوششوں کے بعد اربوں روپے مالیت کا بجلی پیداواری یونٹ بالآخر بحال ہوگیا، اور مقامی گیس کے ذریعے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی، جس سے فوری طور پر 5 ہزار افراد کا بند روزگار دوبارہ کھل گیا ہے، اور تیار ہونے والی بجلی سے 7 لاکھ سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کی جاسکے گی۔
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی پیشرفت، 5 سال سے بند جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال
جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈکے پلانٹ کی بحالی سے تقریباً 200 ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوسکے گی
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں 5 سال سے بند جامشورو پلانٹ کو دوبارہ فعال کردیا گیا ہے۔
جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈکے پلانٹ کی بحالی سے تقریباً 200 ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوسکے گی اور سالانہ ٹیکس کی مد کے ذریعے ہر سال تقریباً 3 بلین روپے کی آمدنی کا امکان ہے۔
ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے طویل عرصے سے جاری تعطل کو دور کیا گیا ہے جب کہ تعطل کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کو 2 بلین ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔
اس پلانٹ کی دوبارہ بحالی کے بعد 5 ہزار کے قریب بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگارکے مواقع پیدا ہوسکیں گے جب کہ مقامی پروڈکشن میں اضافے کے باعث ساڑھے 7 لاکھ سے زائد گھرانوں کی توانائی کی ضروریات پوری ہوسکیں گی۔
ایسوسی ایٹڈ گروپ کے چیئرمین اقبال احمد کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث 250 ملین ڈالر آمدن کی صلاحیت کوبحال کیا گیاہے۔




