انسانی حقوق کے حوالے سے اسٹیڈیم سے سکھر پریس کلب آگہی ریلی نکالی گئی

شیئر کریں

محکمہ برائے انسانی حقوق، سکھر ریجن کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر میونسپل اسٹیڈیم سے پریس کلب سکھر تک آگہی ریلی کا انعقاد

سکھر: محکمہ برائے انسانی حقوق، حکومت سندھ سکھر ریجن کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر میونسپل اسٹیڈیم سے پریس کلب سکھر تک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں میں بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر سکھر سارہ فراز، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ محکمہ برائے انسانی حقوق اعجاز اکبر جمانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاقب شہاب محمدی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل زبیر احمد بلو، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن شہاب الدین انڈھڑ، ڈی ای او اسکول ایجوکیشن سید غلام مرتضیٰ شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مصطفیٰ جاگیرا نی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ عبدالغفار تھہیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنارٹیز افیئرز نجيب احمد ڌاريجو، ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کے اراکین، مختلف این جی اوز کے نمائندگان، سول سوسائٹی، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر سکھر سارہ فراز، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ اعجاز اکبر جمانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی انسانی حقوق کا مکمل تحفظ موجود ہے، اور سندھ ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ ہر سطح پر انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سرکاری اداروں، سماجی تنظیموں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر بلا تفریق عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ سندھ ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ کے ضلعی یا علاقائی دفاتر میں رابطہ کرکے شکایت درج کرا سکتا ہے، جہاں اس پر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ہر اقدام کو روکنا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ معاشرے میں ہم آہنگی اور امن قائم کرنے کے لیے انسانی حقوق کا احترام کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

رپورٹ رضوان لودھی


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے