محکمہ آبپاشی خیرپور کے جونیئر ملازمین رشوت نہ دینے پر تنخواہ سے محروم کردیئے گئے

شیئر کریں

سکھر: محکمہ آبپاشی خیرپور کے جونیئر ملازمین خمیسو علی جونیجو، صادق علی شہانی، علی حسن جونیجو، محمد حنیف، احمد علی، ہمت علی اور دیگر نے سکھر پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 2012 میں سید قائم علی شاہ کے دور میں ہمیں نوکریاں دی گئی تھیں جس کے بعد 13 سال بعد ہم ملازمین کی تنخواہیں روکی گئی ہیں ہم نے گزشتہ 13 سال سے اپنے محکمے کی خدمت کی ہے اور پوری ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ہے لیکن کچھ لوگ رشوت نہ دینے پر ہمیں تنگ کر رہے ہیں،

پریس کانفرنس کندہ نے مزید کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بنچ سکھر میں درخواست دائر کی گئی ہے جس کے بعد حکومتی وکیل علی رضا بلوچ نے بغیر کسی وجہ کے ہماری تنخواہیں روک دی ہیں اور اب ایک شخص ہم سے رقم کا مطالبہ کر رہا ہے اور تنخواہیں جاری کرنے کا کہہ رہا ہے۔ ہم اسے پہچانتے بھی نہیں جو سراسر ظلم ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے جل چکے ہیں اور ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔پریس کانفرنس کندہ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر آبپاشی، سیکریٹری آبپاشی اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں بھوک اور بدحالی سے بچانے کے لیے زیر التواءتنخواہیں جاری کی جائیں۔

 

(بیورورپورٹ)


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے