
(نمائندہ خصوصی) جدہ میں اک الوداعی تقریب میں مقررین نے کہا کہ قونصل جنرل خالد مجید نے نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے دل جیتے بلکہ کورونا کے مشکل دور میں شاندار قائدانہ کردار اور انسانی ہمدردی کی مثال قائم کی۔”Help The Humanity Group” کے ذریعے 320 پاکستانیوں کی رہائی اور مخیر حضرات کے تعاون سے چھ ملین ریال جرمانوں کی ادائیگی ان کی نمایاں کامیابیاں ہیں،
پاکستان انویسٹرز فورم اور اسکانکم کی پروقار تقریب میں فورم کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت میں قونصل جنرل کی چھ سالہ خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مقررین میں قونصل جنرل خالد مجید ،سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ،جماعت اسلامی گجرات کے امیر چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ ،ریاض بخاری، سردار اقبال، سردار وقاص عنایت اللہ، چوہدری شفقت محمود ،عبدالخالق لک اور دیگر شامل تھے۔ تقریب میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ قونصلر سعدیہ خان نے نئے صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک سے حلف لیا۔ نو منتخب قیادت نے عزم ظاہر کیا کہ فورم سرمایہ کاری، روزگار اور زرمبادلہ کے فروغ میں مزید فعال کردار ادا کرے گا۔
آخر میں پاکستان انویسٹرز فورم، قومی یکجہتی فورم، میمن ویلفیئر سوسائٹی (ماسا) اور اسکانکم کمپنی کی جانب سے قونصل جنرل خالد مجید کو خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔




