کے ٹو پر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیرملکی محفوظ

شیئر کریں

کےٹو مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ڈپٹی کمشنر عارف حسین نے کہا ہے کہ جاں بحق کوہ پیما محمد افتخار کا تعلق سدپارہ گاؤں سےتھا

شگر : دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا۔ شگر کے ڈپٹی کمشنر عارف حسین کے مطابق کےٹو مہم جوئی کے دوران 4 کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آگئے تھے جس دوران 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطا بق تینوں غیر ملکی کوہ پیما معمولی زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک پاکستانی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق کوہ پیما کی میت آج اسکردو منتقل کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے بتایا کہ کوہ پیما محمد افتخار کا تعلق سدپارہ گاؤں سےتھا، جنہیں آج سدپارہ گاؤں میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے