ڈمپر ڈرائیوروں کی بڑی تعداد تھرکلائمنٹ مارچ میں شریک، حکومت سے 40 ہزار تنخواہ دلوانے کا مطالبہ

شیئر کریں

تھرپارکر: تھر کلائمیٹ مارچ کے آخری روز، تھر کول کے جائز مطالبات کے حق میں ڈمپر ڈرائیوروں نے بڑی تعداد میں مہتاب راہموں کی قیادت میں مارچ میں شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے مہتاب راہموں نے کہا کہ ہم نے اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کیا تو ہمیں بلیک لسٹ کر دیا گیا۔ ہمارے مطالبات صرف یہ تھے کہ حکومت نے 40 ہزار کی تنخواہ مقرر کی ہے، وہ دی جائے، اور کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جائے، مگر کمپنی مافیا کے نااہل عملے نے مطالبات ماننے کے بجائے ہمیں بے روزگار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم مقامی لوگ ہیں، ہم نے سوچا تھا کہ تھر ترقی کرے گا اور ہماری زندگی بدلے گی، لیکن تبدیلی کے بجائے ہمارے روزگار تک چھین لیے گئے، جبکہ ہماری فطرت، زمین، پانی اور ماحول تو پہلے ہی ہم سے چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے