گرین لائن کامن کوریڈور عوام کے لیے آئندہ سال کھلنے کا اعلان

شیئر کریں

کراچی :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی تعمیر کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ سہولت فراہم کرے گا۔

میئر نے مزید بتایا کہ منصوبے کے آغاز کے وقت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، اب تمام مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے، وفاق کے ساتھ منصوبے کے ٹائم لائن پر بھی بات کی گئی ہے اور اس کے مطابق کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں اور آئندہ چند روز میں اس پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ میئر کراچی نے سڑکوں کی خرابی اور ڈرینیج کے مسائل کی نشاندہی کی تھی، جس پر پی آئی ڈی سی ایل سے بات کی گئی، مرتضیٰ وہاب کے تحفظات درست تھے اور ان اقدامات سے کراچی کی ترقی ہوگی، جس کا اثر سندھ اور پاکستان کی ترقی پر بھی پڑے گا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے