چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستانی فورسز نے مؤثر انداز میں ذمہ دارانہ جواب دیا،وزارتِ اطلاعات و نشریات
اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر افغانستان کی جانب سے کچھ عناصر نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر انداز میں ذمہ دارانہ جواب دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق پاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی کی گئی ،چمن باڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی۔جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے فائر نگ کا ذمہ دارانہ طریقے سے جواب دیا ۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی پر جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان، افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعوے کو مسترد کرتا ہے، فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی، جس کا سیکورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔پاکستانی فورسز کی ذمہ دارانہ کارروائی سے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔
وزارت اطلاعات کاکہناہے کہ جنگ بندی بدستور برقرار ہے، پاکستان جاری مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور افغان حکام سے باہمی تعاون کی توقع رکھتا ہے۔




