تحریک لبیک معاملے پر وزیرداخلہ کی کراچی میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات

شیئر کریں

مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی: وزیر داخلہ کی علمائے اہلسنت کو یقین دہانی،

تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ملاقات میں اتفاق، ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،
وفاقی حکومت نے مساجد اور مدارس کے امور میں دخل اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ علمائے کرام نے مختلف مسائل پر وزیرداخلہ کواپنا مؤقف پیش کیا۔

وزیرداخلہ نے علما کا مؤقف سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام اور تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کیلئے ہر وقت موجود ہوگا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے