دیوالی خوشی و محبت کا پیغام، چیئرمین سکھر کونسل کمیل حیدر شاہ کی مبارکباد

شیئر کریں

سکھر: دیوالی خوشیوں، روشنیوں اور امن و محبت کا پیغام ہے چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کا ہندو برادری کے نام خصوصی پیغام سکھر چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی خوشیوں، روشنیوں، امن، محبت اور بھائی چارے کا تہوار ہے جو ہمیں باہمی احترام اور رواداری کا درس دیتا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے امن و اتحاد کے ساتھ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔ یہی ہماری قومی اور سماجی شناخت ہے کہ ہم ہر مذہب اور ہر برادری کے ساتھ باہمی احترام اور ہم آہنگی کے جذبے سے پیش آتے ہیں۔چیئرمین ضلع کونسل نے کہا کہ سکھر شہر ہمیشہ مذہبی رواداری، بھائی چارے اور امن کی علامت رہا ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس روایت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہم سب ایک قوم ہیں، اور ہمارے درمیان محبت و احترام کا رشتہ ہی ہماری اصل طاقت ہے۔سید کمیل حیدر شاہ نے مزید کہا کہ ضلعی کونسل سکھر کی قیادت کا ہدف ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جو امن، محبت اور انسانیت کی حقیقی تصویر ہو، جہاں تمام طبقات اور برادریاں بغیر کسی امتیاز کے خوشحالی اور ترقی میں برابر شریک ہوں۔انہوں نے آخر میں کہا کہ دیوالی کا پیغام روشنی اور امید کا ہے، ہمیں چاہیے کہ نفرتوں اور تعصبات کے اندھیروں کو مٹا کر محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے چراغ روشن کریں۔

 

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے