غزہ امن معاہدے پر مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا نے دستخط کردیئے

شیئر کریں

ثالث ممالک نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے

شرم الشیخ: غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیے قطر اور امریکا نے دستخط کردیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے کامیاب دن پہلے کبھی نہیں دیکھے تھے، غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم مل کر غزہ میں تعمیر نو کریں گے۔

خیال رہے کہ اس معاہدے کا مقصد نہ صرف جنگ بندی کو مستقل شکل دینا ہے بلکہ غزہ میں تعمیرِ نو، سیاسی استحکام اور انسانی امداد کے مستقل نظام کو یقینی بنانا بھی ہے۔
امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے 20 نکاتی  امن منصوبہ پیش کیا تھا جس پر چند روز قبل ہی حماس اور اسرائیل نے اتفاق کرتے ہوئے سیزفائر پر متفق ہوگئے تھے۔

آج جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل جیل سے بھی فلسطینیوں کو رہائی نصیب ہوئی۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے موقع پر امریکی صدر بھی اسرائیل میں ہی موجود تھے جہاں سے وہ مصر پہنچے اور امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت فلسطینی وفود اور مختلف ممالک کے سفارتکار بھی موجود تھے جب کہ متعدد عالمی رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے