نجی میڈیکل کالج من مانے فیس اسٹرکچر ختم کریں، پی ایم ڈی سی کا حکم، حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔پی ایم ڈی سی نے حکم دیا کہ تمام نجی میڈیکل کالج اپنی ویب سائٹس پر جاری کیے گئے من مانے فیس اسٹرکچر ختم کرکے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے وفاقی حکومت کا منظور کردہ فیس اسٹرکچر جاری کریں ورنہ اکریڈیشن معطل کردی جائے گی۔کونسل کے مطابق حکومت کی مقررہ فیسوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔




