پنشن اور بقایا جات میں تبدیلیوں کا فیصلہ مؤخر

شیئر کریں

کراچی: سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا گیا۔ سندھ کابینہ نے یہ فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بینوولنٹ فنڈ میں ملازمین کی شراکت، ادائیگی کے طریقہ کار، فوائد کے ڈھانچے اور ممکنہ قانونی ترامیم پر مفصل سفارشات تیار کرے۔

سندھ امپلائز الائنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بلوچستان ماڈل کے مطابق ریٹائرمنٹ کے وقت کی جائے، اور اس کے فوائد کو صرف وفات یا معذوری کی صورت تک محدود نہ رکھا جائے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سرکاری ملازمین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے