روس نے بھارت کی درخواست مسترد کر دی، پاکستان کو جدید RD-93MA انجن کی فراہمی جاری

شیئر کریں

ماسکو/نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور عالمی اتحادوں کی بدلتی صف بندی کے پس منظر میں روس نے بھارت کی بار بار کی درخواستوں کے باوجود پاکستان کو RD-93MA ٹربوفین انجن کی برآمد روکنے سے انکار کر دیا ہے۔

ویب سائٹ ڈیفنس سیکیورٹی ایشیا کے مطابق یہ جدید انجن روس کی یونائیٹڈ انجن کارپوریشن (UEC-Klimov) تیار کرتی ہے، جو پاک فضائیہ کے جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کا بنیادی پاور سورس ہے۔ یہ طیارے چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے ہیں۔

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے