اسلام آباد: وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ایران پر بلا جواز حملوں نے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اسرائیل تناؤ کم کرنے پر اتفاق کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈارسے برطانوی ہم منصب کا رابطہ




