واشنگٹن: پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں غیرمعمولی پیش رفت ہو رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی ملاقات آج ہوگی۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیں گے۔ فیلڈ مارشل کی ظہرانے پر امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوگی۔ پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔ ظہرانے میں امریکی نائب صدر جے ڈی ونینس، وزیر دفاع ہینکر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ظہرانے کے بعد صدر ٹرمپ میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیردفاع سے الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
پاکستان اورامریکا کے تعلقات میں غیرمعمولی پیشرفت




