مکہ مکرمہ ، عازمین حج کو پانی کی فراہمی کیلئے سقیاالحجاج منصوبے کا افتتاح

شیئر کریں

مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ حج سیزن 1446ء ہجری کے لیے عازمین کو پانی کی فراہمی کیلئے’سقیا الحجاج‘ منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ ادارہ ’سقیا الما‘ کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ڈیرھ کروڑ ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں حرم’میقات‘ اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے