پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ میں ردو بدل کی منظوری دیدی، کل کابینہ میں تبدیلی کا امکان ہے ۔
۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اہم وزراء کو وزیر اعلیٰ ہاؤس طلب کر لیا گیا
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں کچھ وزراء کو گھر بھیجا جائے گا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اہم وزراء کو وزیر اعلیٰ ہاؤس طلب کر لیا گیا ، نئے وزراء سے گورنر ہاؤس میں حلف لیا جائے گا، وزیر اعلی ہاؤس کی طرف سے اہم وزراء کو پیغام پہنچا دیا گیا۔




