کے یوجے(دستور)کے سالانہ انتخابات، تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب

شیئر کریں

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26 میں صدر اور سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ارکان بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی عطاء محمد تبسم کے مطابق 24 مئی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے موقع پر بیشتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد صدر کے عہدے کے لئے نصراللہ چوہدری اور سیکرٹری کی نشست پر محمد ریحان خان چشتی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ نائب صدر کی دو نشستوں پر فاروق سمیع اور منصور قریشی، جوائنٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر عبدالرحمن اور اطہرفاروقی ،خازن کی نشست پر زین علی اور سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر اظفروقاص عباسی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق عبدالقادر منگریو،انعم رزاق ،عارف حبیب، عطاالرحمان ،جنید شاہ خدیجہ راٹھور ،شفقت عزیز بھٹی ،ریحان حیدراور صلاح الدین عباسی بلا مقابلہ گورننگ باڈی کے ارکان منتخب ہو گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ بی ڈی ایم کی 71 نشستوں پر بھی متعدد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر 71 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات میں کامیاب تمام عہدیداران اور مجلس عاملہ کے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کی بحالی اور آزادی صحافت کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے