پاک سعودی دفاعی معاہدہ پر انجمن اتحاد عباسیہ سندھ کی سکھر میں تقریب، اقوام عالم اسلام کو مبارکباد

شیئر کریں

سکھر:  پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ہے، عالم اسلام کے اتحاد کا خواب تعبیر کا سفر طے کرے گا. حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان قربانی دینے کو تیار ہیں، اسلامی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہونے جارہا ہے، پاکستان کے عوام کا سعودی عرب سے محبت اخلاص پیار و محبت کا رشتہ سب پر روز روشن کی طرح عیاں ہے، یک جان دو قالب ہے.

ان خیالات کا اظہار انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر عاشق علی عباسی نے پاک و سعودی عرب معاہدہ کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر دیدار عباسی، ایڈوکیٹ عارف عباسی، عبدالحمید عباسی، ڈاکٹر عبدالوہاب عباسی، سرفراز احمد، شرافت علی، عبدالاحد، امجد علی عباسی ودیگر بھی موجود تھے. انجمن اتحاد عباسیہ کے عہدیداران نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، عالم اسلام کے 2 ارب سے زائد مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان کا دل بے تاب ہے. افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں وطن عزیز عالمی برادری کے درمیان پوری شان و شوکت کے ساتھ چمک رہا ہے. پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے. اس موقع پر عالم اسلام بالخصوص غزہ کے مظلوموں کی دستگیری، وطن عزیز کی سالمیت، استحکام، ترقی، بقاء، خوش حالی، سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

 

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے