صدر زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین پر سفر

شیئر کریں

بیجنگ: صدر آصف علی زرداری اپنے دورۂ چین کے دوران زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین میں سفر کیا۔

انہوں نے چینگدو سے میان یانگ تک کا سفر نصف گھنٹے میں طے کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران چینی حکام نے صدر پاکستان کو ٹرین کے آپریشن، سروسز اور حفاظتی نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

صدر مملکت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‎چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک ہے اور چین کی ٹرینیں 350کلومیٹرفی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں۔

چینی حکام نے بتایا کہ چین کاریل ٹریک 45 ہزارکلو میٹر ہے جس سے سالانہ 2 ارب سے زائد مسافر مستفید ہوتے ہیں، چین نے ایک معیاری اور یکساں نیٹ ورک قائم کیا جو جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم انجینئرنگ کا شاہکار ہے، چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لئے سبق آموز ہے۔

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے