کراچی:عیدالاضحیٰ کے موقع پر اضافی رش کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں سے پانچ عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پاکستان ریلویز حکام کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین2جون 2025 کو کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے دوپہر 1بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن ملتان، ساہیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 10بجے لاہور پہنچے گی۔ دوسری ٹرین 3جون کو کوئٹہ سے پشاور کے لئے دن 10بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن ملتان، ساہیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10بجکر 30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ تیسری اسپیشل ٹرین 3جون کو لاہور سے کراچی کے لئے شام 5بجے روانہ ہو کر براستہ مین لائن سے ہوتی ہوئی دوپہر 2بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین3جون کو کراچی کینٹ سے راولپنڈی کے لئے رات 7بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر براستہ شور کوٹ،فیصل آباد اور لالہ موسیٰ سے ہوتی ہوئی رات 1بجکر 15منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ پانچویں عید اسپیشل ٹرین4جون کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے رات7بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر براستہ مین لائن ملتان، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 5بجکر 30منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
عیدالاضحیٰ پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ




