لاڑکانہ: ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج شیراز نظیر عباسی نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے پولیس صدر دفتر لاڑکانہ میں قائم خون کے عطیات کے کیمپ کا دورہ کیا۔
کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنا تھا، جس میں پولیس افسران اور جوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی شیراز نظیر عباسی نے پولیس اہلکاروں کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور جوان امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسانی خدمت ہے اور ایسے اقدامات دکھی انسانیت کی مدد، ہمدردی اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔


