ماتلی(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر خزانہ شہید ڈاکٹر اسماعیل اڈیجو کی 32 ویں برسی ان کے آبائی شہر ماتلی میں سادگی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھی زیان میں بجٹ پیش کرنے کا اعزاز رکھنے والے اسماعیل اڈیجو 1993 میں پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے اس وقت کی حکومت کے خلاف شروع کی جانے والے لانگ مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں جانبحق ھو گئے تھے۔تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر و چیئرمین علی اصغر ہالیپوٹا۔کوآرڈینیٹر ایم پی اے ماتلی محمد صالح ہالیپوٹا اور میونسپل ماتلی کی قیادت اور پی تعلقہ ماتلی کے دیگر رہنما نے برسی کی تقریب میں شرکت کی۔ ان رہنماؤن نے شہید اسماعیل اڈیجو کے مزار پر پارٹی کا پرچم اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
سندھ کے سابق وزیر خزانہ اسماعیل اڈیجو کی 32 ویں برسی عقیدت سے منائی گئی


