دیوالی پر ہرطرف برقی قمقمے، گھروں اور مندروں میں آرتی کی رسومات، بچوں بڑوں میں جوش و خروش

شیئر کریں

مٹھی: ملک بھر کی طرح ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی مٹھی میں بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

مٹھی میں دکانوں، بازاروں، مندروں اور گھروں کو رنگ برنگی روشنیوں اور دیوں سے سجایا گیا ہے، جبکہ بازاروں میں پٹاخوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں جہاں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
شام ہوتے ہی مندروں اور گھروں میں آرتی کی رسومات ادا کی جا رہی ہیں اور لکشمی ماتا کی خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جبکہ روزی میں برکت، ملکی خوشحالی، امن و سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے