رہنما مسلم لیگ فنکشنل معظم علی عباسی اور اویس عباسی سے لاڑکانہ کی ممتاز شخصیات کی تعزیت

شیئر کریں

لاڑکانہ: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے اہم رہنما معظم علی خان عباسی کے ماموں اور اویس علی خان عباسی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں سندھ کی معروف روحانی درگاہ حضرت شہید مخدوم عبدالرحمان ہاشمیؒ اور حضرت محمد اسماعیل پریاں لوء کے سجادہ نشین پیر مخدوم ندیم احمد ہاشمی، معروف قلمکار اور کالم نگار عبدالفتاح عباسی، لاڑکانہ کے معروف میڈیکل آفیسر پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد عباسی،

عبدالستار عباسی، ڈاکٹر عبدالوحید عباسی، محمد عامر عباسی، محمد عقیل عباسی، مفتی عبدالحفیظ کھوڑو اور دیگر نے عباسی کلہوڑا کے سردار معظم علی خان عباسی، ڈاکٹر صفدر علی عباسی، بیرسٹر کاظم علی خان عباسی اور اویس علی خان عباسی سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے