لاڑکانہ: پپری سندھی گوٹھ کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی تحفظ فراہم کرنیکی اپیل

شیئر کریں

لاڑکانہ: کراچی کے علاقے پپری سندھی گوٹھ کی رہائشی علیشا راٹھور نے اسی علاقے کے رہائشی نوجوان میثم عباس جمالی سے پسند کی شادی کے بعد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر اپنے شوہر میثم عباس جمالی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیشا راٹھور نے بتایا کہ ایک سال قبل اس کا اسنیپ چیٹ کے ذریعے میثم عباس سے رابطہ ہوا، جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکل کر لاڑکانہ کی عدالت کے ذریعے میثم عباس جمالی سے پسند کی شادی کرچکی ہیں،

تاہم شادی کے بعد مظفر چانڈیو، یامین گوپانگ اور دیگر نامعلوم افراد نے ان کے شوہر کے خلاف اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا ہے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث انہیں اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔

علیشا راٹھور نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر مبینہ طور پر دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے