سانگھڑ: بجلی چوروں سے وصولی کیلئے رینجرز کے ہمراہ واپڈا کی بڑے پیمانے پر کارروائی

شیئر کریں

​سانگھڑ: واپڈا انتظامیہ کی جانب سے بجلی چوری کے خاتمے اور نادہندگان کے خلاف رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس ڈی او ارشاد لغاری نے واپڈا عملے کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کنڈا کنکشنز منقطع کر دیے اور واجبات ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف قدم اٹھایا۔


​اس کارروائی کے ساتھ ساتھ واپڈا انتظامیہ نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لیے ہمدردانہ انداز اپناتے ہوئے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے آسان اقساط کی سہولت بھی فراہم کی۔

اس اقدام کا مقصد صارفین پر مالی بوجھ کم کرنا اور قومی خزانے میں واجب الادا رقم جمع کروانا ہے۔


​آسان اقساط کی سہولت ملنے پر مقامی شہریوں نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا، جس سے ان کے چہروں پر خوشی دوڑ گئی اور انہوں نے ایس ڈی او ارشاد لغاری اور واپڈا ٹیم کا شکریہ ادا ​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او ارشاد لغاری نے کہا کہ "اگر عوام کو واپڈا کے حوالے سے کوئی بھی شکایت یا مسئلہ درپیش ہو تو ان کے لیے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

شہری بلاجھجھک تشریف لائیں، ہم عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور ان کی مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔”


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے