عمرکوٹ الیکشن میں کامیابی نہ ملنے کے باوجود مدن سومانی کی عوامی خدمات کا سفر جاری

شیئر کریں

عمرکوٹ الیکشن میں کامیابی نہ ملنے کے باوجود سماجی خدمت کا سفر جاری، مدن سومانی عوامی حلقوں میں مقبول غریبوں کی مدد، بچیوں کی شادیوں میں تعاون اور مشکل حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے رہنے پر خراجِ تحسین

چھور: عمرکوٹ کی معروف سماجی شخصیت مدن سومانی نے بلدیاتی انتخابات میں وارڈ نمبر 4 روڈ گارڈ سے کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑا، تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

لیکن انتخابی نتائج کے باوجود انہوں نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور علاقے کی بہتری کے لیے مختلف فلاحی کام انجام دیتے رہے۔مدن سومانی کی جانب سے وارڈ نمبر 4 میں شہریوں کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چھ ہینڈ پمپ لگائے گئے، جن میں تین خواتین اور تین مردوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جس سے علاقے کے لوگوں کو سہولت میسر آ رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مدن سومانی عرصہ دراز سے غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرتے آ رہے ہیں۔ وہ مستحق بچیوں کی شادیوں میں تعاون، ضرورت مند افراد کی مدد اور دیگر سماجی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

کورونا وبا کے دوران اور سیلاب جیسی مشکل صورتحال میں بھی مدن سومانی نے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور ضرورت مند خاندانوں کا ساتھ دیا۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ حقیقی عوامی خدمت کسی عہدے کی محتاج نہیں ہوتی، مدن سومانی نے بغیر کسی سرکاری منصب کے بھی اپنی سماجی خدمات کے ذریعے علاقے میں اپنی الگ پہچان قائم کی ہے اور غریب طبقے کے لیے ایک سہارا بنے ہوئے ہیں۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے