لاڑکانہ میں PST اور JEST ویٹنگ امیدوار آفر آرڈر کیلئے 3 سال سے سراپا احتجاج

شیئر کریں

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس 40 پلس پی ایس ٹی اور جی ای ایس ٹی ویٹنگ امیدواروں نے آفر آرڈرز جاری نہ ہونے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی،

اس موقع پر امیدواروں صدام سانڈانو، جمیل بھٹو، فرید عباسی، اسلم خشک، مریم عباسی، امبرین انصاری، طیبہ ابڑو اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں میرٹ پر ٹیسٹ پاس کرنے والے اہل امیدوار گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،

شدید گرمی، سردی، بھوک، پیاس، مالی نقصان، ذہنی پریشانیوں اور دیگر مشکلات کے باوجود امیدواروں نے اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، لیکن افسوس کہ اب تک ان کے مسئلے کا کوئی مستقل اور منصفانہ حل سامنے نہیں آسکا،

احتجاج کرنے والے امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ خالی آسامیوں اور متعلقہ سیٹوں کی شفاف جانچ پڑتال کرکے میرٹ پر پورا اترنے والے تمام اہل 40 پلس ویٹنگ امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ان کی تقرری کے لیے واضح اور منصفانہ پالیسی اختیار کی جائے، انہوں نے کہا کہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے پالیسی میں ضروری ترمیم کرکے تقرریوں کے عمل کو صرف تعلقہ کی حدود تک محدود رکھنے کے بجائے ضلعی یا ڈویژن کی سطح پر ترتیب دیا جائے، بصورت دیگر امیدوار 2 نومبر کو کراچی پریس کلب سے سندھ اسمبلی یا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے