ریٹائرڈ اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
مٹھی: گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن (گرٹا) ضلع تھرپارکر کی جانب سے مطالبات کے حق میں گورنمنٹ پرائمری اسکول مٹھی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو پریس کلب مٹھی کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں نواز علی جوڻيجو، غلام علی ساہڑ، محمد ابراہیم راہموں، سسپال سونارو، کنگھار سنگھ ٹھاکر سمیت دیگر ریٹائرڈ اساتذہ نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ گروپ انشورنس، بینوولنٹ فنڈ، صحت کارڈ اور سن کوٹہ فراہم کیا جائے، میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیا جائے، پرانی پنشن پالیسی برقرار رکھی جائے اور پنشن سے کٹوتیاں نہ کی جائیں۔
مٹھی: ریٹائرڈ اساتذہ ‘گرٹا’ کا سن کوٹے ، پرانی پنشن پالیسی و دیگر مطالبات پورے کرنے کیلئے احتجاج


