بااثر افراد کے تشدد کی شکار صوبوخان چانڈیو کنری کی بیوہ کا تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ

شیئر کریں

کنری: کنری کے قریب گاؤں صوبو خان چانڈیو کی رہائشی بیوہ خاتون مجیدہ چانڈیو نے کنری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بااثر افراد کے خلاف شکایت کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے صحافیوں کے سامنے الزام عائد کیا کہ گاؤں کے بااثر افراد سہیل چانڈیو اور شعیب چانڈیو نے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ انہیں مسلسل ہراساں اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
بیوہ مجیدہ چانڈیو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کی برادری کے کچھ بچے گھاس کاٹنے کے لیے ان کے گھروں کے قریب واقع کھیت میں آئے تھے، جن میں ان کا کم عمر بچہ بھی شامل تھا۔

انہوں نے اپنے بچے کو دوسرے بچوں کے ساتھ گھاس کاٹنے سے منع کیا، جس پر گاؤں کے بعض بااثر افراد مشتعل ہوگئے۔

ان کا الزام ہے کہ سہیل چانڈیو اور شعیب چانڈیو نے اپنے گھر کی خواتین کے ہمراہ ان پر لاٹھیوں اور مکوں سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے