آغاعلی کی نئے گانے کے ساتھ میوزک کی دنیا میں واپسی، صارفین کی شدید تنقید

شیئر کریں

اداکار اور گلوکار آغا علی نے اپنا نیا سولو گانا ریلیز کردیا۔

نئے گانے کی ریلیز پر جہاں آغا علی کےمداحوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے،وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

صارفین نے گانے اور آغا علی کے نئے میوزک اسٹائل پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے اپنی آرا کا اظہار کیا ہے،ایک صارف نے اپنی رائے دیتے ہوئے گانے کو مزاحیہ قرار دیا۔

ایک صارف نے درخواست کی اس گانے کا میوٹ ورژن ریلیز کیا جائے،جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر کے گانے سے تو بہتر ہے۔

 


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے