ترکیہ کے معروف اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ کو استنبول کے ضلع کاغتھانے میں واقع ان کے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا۔
ترکیہ کے میڈیا کے مطابق 51 سالہ اداکار کو 5 ستمبر کو ان کی گرل فرینڈ اوزلم ای نے گھر کے ایک کمرے میں کرسی پر بے حس و حرکت بیٹھے ہوئے پایا۔
اوزلم ای کے مطابق وہ 3 ستمبر سے سرحات کیلیچ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم کامیابی نہ ملنے پر وہ انہیں دیکھنے کے لیے ان کے گھر پہنچیں۔
گھر میں داخل ہونے پر اداکار کو بے ہوش حالت میں دیکھ کر انہوں نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی،طبی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور معائنے کے بعد اداکار کے انتقال کی تصدیق کردی۔




