معروف فلپائنی اداکارہ اور گلوکارہ لیا سالونگا نے ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی فلپائنی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
55 سالہ لیا سالونگا کو جمعہ کے روز ہالی ووڈ واک آف فیم پر 2,855واں ستارہ دیا گیا، انہیں یہ اعزاز ’لائیو پرفارمنس‘ کے شعبے میں ملا ہے۔
ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس کی پروڈیوسر اینا مارٹینیز نےکہا کہ لیا سالونگا ایک جدت پسند فنکارہ ہیں، جن کی غیر معمولی صلاحیتوں اور کئی دہائیوں پر محیط کیریئر نے دنیا بھر کے ناظرین کو متاثر کیا۔
لیا سالونگا جلد آنے والی اینی میٹڈ فلم ’فورگٹن آئی لینڈ‘ میں مرکزی ولن کا کردار ادا کریں گی، فلم 25 ستمبر 2026 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔




