بچی سے زیادتی کا جرم ثابت، تھرپارکر اسپیشل کورٹ سے ملزم کو 25 سال قید بامشقت

شیئر کریں

مٹھی: تھرپارکر کی اسپیشل کورٹ اینٹی ریپ کے جج محمد فاضل بوہیو کی عدالت نے نابالغ بچی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 25 سال قیدِ بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کیول کولہی، رہائشی مٹھی ٹاؤن کو 7 سے 8 سالہ بچی کائنات دختر عبدالقیوم لنڈجو سے زیادتی کا مجرم قرار دیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو 25 سال سخت قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ملزم کے خلاف مٹھی تھانے میں زیادتی اور جسمانی تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حتمی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزا کے لیے جیل بھیج دیا۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے