جانتے ہیں ایک مہینے چاول نہ کھانے سے آپ کی صحت پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

شیئر کریں

ایشیائی ممالک میں چاول صرف ایک سائیڈ ڈش نہیں بلکہ روزمرہ خوراک کا بنیادی حصہ ہیں۔ بیشتر گھروں میں تقریباً ہر کھانے کے ساتھ چاول ضرور شامل ہوتے ہیں۔

چاہے یہ خوشبودار باسمتی ہو یا سیلا رائس، چاول کاربوہائیڈریٹس کا اہم ذریعہ ہیں، جو فوری توانائی دیتے ہیں اور پیٹ بھرنے کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

لیکن جیسے جیسے کم کارب اور وزن گھٹانے والی غذاؤں کا رجحان بڑھ رہا ہے، کئی لوگ چاول کو مکمل طور پر چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، چاہے وقتی طور پر ہی کیوں نہ ہو۔ اس موقع پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر آپ ایک مہینے کے لیے چاول نہ کھائیں تو جسم پر کیا اثرات ہوں گے؟

اس کا جواب سادہ سا نہیں کہ “چاول اچھے ہیں یا برے”۔ اصل فرق اس بات پر ہے کہ آپ چاول کے بدلے کیا کھاتے ہیں، آپ کی مجموعی خوراک کیسی ہے اور جسم کی غذائی ضروریات کیا ہیں۔

ماہر غذائیت آدتی پربھو (بانی نیوٹرو ڈائنا مکس) کے مطابق زیادہ تر لوگ پالش شدہ سفید چاول کھاتے ہیں، جو بنیادی طور پر سادہ کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان میں فائبر و غذائی اجزاء بہت کم ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں چاول چھوڑنے سے کچھ لوگوں کو توانائی کی کمی یا زیادہ بھوک محسوس ہو سکتی ہے، لیکن یہ عارضی کیفیت ہے۔ چند دن بعد جسم نئی خوراک کا عادی ہو جاتا ہے اور توانائی، ہاضمہ اور پیٹ بھرنے کے اشارے معمول پر آ جاتے ہیں، بشرطیکہ خوراک متوازن ہو۔

چاول نہ کھانے کے نقصانات؟

اگر آپ عام سفید چاول کھاتے ہیں تو فکر کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان میں غذائی اجزاء کم ہوتے ہیں، اس لیے ان کا نہ کھانا کسی بڑی کمی کا باعث نہیں بنتا۔

البتہ، براؤن یا غیر پالش شدہ چاول چھوڑنے سے فائبر، آئرن، میگنیشیم اور وٹامن بی کی کمی کا امکان ہوتا ہے، تاہم یہ کمی دیگر غذاؤں سے پوری کی جا سکتی ہے۔

چاول کے صحت بخش متبادل

چاول چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ توانائی یا ذائقے کی کمی ہو گی۔ ان کی جگہ یہ غذائیں آسانی سے اپنائی جا سکتی ہیں:

باجرہ

جوار

گندم

جو (Barley)

دلیہ

شکر قندی

یہ متبادل نہ صرف توانائی دیتے ہیں بلکہ فائبر، پروٹین اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں۔


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے