سندھ اسمال انڈسٹریز لاڑکانہ کا چوکیدار 8 ماہ کی تنخواہ سے محروم، گھرمیں فاقے

شیئر کریں

لاڑکانہ: لاڑکاڻي شهر ۾ سنڌ سمال انڈسٹری کے چوکیدار غلام حسین بروہی نے اپنے معصوم بچوں شاہزیب بروہی، نواب علی اور حیدر بروہی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے گزشتہ 8 ماہ سے ان کی تنخواہیں بند ہیں

جس کے باعث گھر میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ ان کے دو معصوم بیٹے خون کی کمی، ملیریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں مگر مالی تنگی کے باعث وہ علاج کرانے سے قاصر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بائیومیٹرک کے لیے دفتر جانے پر انہیں تبادلے اور معطلی کی دھمکیاں دی گئیں جو سراسر ظلم ہے،

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری، ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ان کی رکی ہوئی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں تاکہ وہ اپنے بیمار بچوں کا علاج کرا سکیں اور گھر کا نظام چل سکے۔

رپورٹ: نادر مائری


شیئر کریں

آپ کا تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے