لاڑکانہ: لاڑکانہ شہر کی یار محمد کالونی میں موٹرسائیکل پر پٹرول لے جانے کے دوران پیش آنے والے حادثے میں 13 سالہ لڑکا حبیب اللہ ولد شہنواز شیخ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے اس کا علاج جاری ہے۔ زخمی لڑکے کے ورثاء کے مطابق حبیب اللہ موٹرسائیکل پر بوتل میں پٹرول لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں ایک گدھا گاڑی سے موٹرسائیکل ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پٹرول سے بھری بوتل ٹوٹ گئی اور پٹرول موٹرسائیکل کے گرم انجن پر گرنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی لپیٹ میں آ کر حبیب اللہ بری طرح جھلس گیا، بعد ازاں اہل خانہ اسے فوری طور پر چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ: نادر مائری


