لاڑکانہ: لاڑکانہ میں سندھ کے سابق صوبائی وزیر داخلہ اور رکن سندھ اسمبلی سهيل انور سيال کے بھائی اور ڈڑی ٹاؤن کے چیئرمین شاهه رخ انور سيال کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کمپلین سیل قائم کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ انور سیال نے کہا کہ ڈڑی ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیوں میں مانیٹرنگ کے لیے افسران اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ قربانی کے دوران ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے دوران اگر کہیں صفائی ستھرائی کی ضرورت ہو تو فوری طور پر کمپلین سیل میں موجود افسران اور عملے کو اطلاع دی جائے تاکہ بروقت اقدامات کرکے علاقے کو صاف رکھا جاسکے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنما غلام رسول لغاری، علی رضا سومرو، محمد یوسف ڈیتھو اور دیگر بھی موجود ہیں۔

رپورٹ: نادر مائری


