ویری دھاندل میں نوتعمیر سڑک مکمل، افتتاحی تقریب میں رانا ہمیر سنگھ سوڈھواور عوام کی بھرپور شرکت

شیئر کریں

مٹھی: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رانا ھمیر سنگھ سوڈھو نے گاؤں ویری دھاندل کی نئی تعمیر شدہ بلیک ٹاپ روڈ (04 کلو میٹر) کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد یوسی چیئرمین کلجی کی جانب سے ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی، جس میں علاقے کے معززین، دیہاتیوں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ھمیر سنگھ سوڈھو نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور تھرپارکر کی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں، پانی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مزید بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کرتے ہوئے علاقے کی ترقیاتی کاموں کو سراہا اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

رپورٹ: نند لال لوہانہ


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے