تھرپارکر میں ایک لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر

شیئر کریں

مٹھی: ضلع تھرپارکر میں پولیو سے بچاؤ کی مہم 18 مئی سے شروع ہو رہی ہے جو 21 مئی 2026 تک جاری رہے گی۔ اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار 483 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس ہدف کے حصول کے لیے مجموعی طور پر 470 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 431 موبائل ٹیمیں، 15 فکسڈ ٹیمیں، جبکہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں اور دیگر رش والے مقامات پر 24 ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، جو مہم کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنائیں گی۔
یہ بریفنگ آج ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پیش کی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی، پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر بھرت کمار سونی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پیش کی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور جامع حکمت عملی کے تحت پیشگی ضروری اقدامات مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی و دیگر افسران کے ہمراہ سول ہسپتال مٹھی میں بچون کو انسداد پولیو کے قطرے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقائدہ افتتاح کیا بعد ازان ڈی سی کی زیر قیادت سول اسپتال مٹھی سے آگاہی واک/ریلی بہی نکالی گئی۔

رپورٹ: نند لال لوہانہ


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے