مٹھی: چھاچھرو میں ٹاؤن کمیٹی چھاچھرو، ہائر سیکنڈری اسکول اور سوشل ایکٹو گروپ کی جانب سے "معرکہ حق” کی کامیابی پر پاک فوج کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل امام الدین سوڈھو، سوشل ایکٹو گروپ کے انور علی بجیر، ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے ابراہیم نہڑی، نواب علی راہیموں، کالی خان بجیر اور دیگر نے شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔

رپورٹ: نند لال لوہانہ


