جیلوں میں سہولتوں کی فراہمی میں غفلت، اعلی حکام کی بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں

شیئر کریں

سکھر آئی جی جیل خانہ جات سندھ اور ڈی آئی جی جیلز سکھر ریجن کا مختلف جیلوں کا تفصیلی دورہ، ناقص خوراک پر سخت اظہارِ برہمی، ٹھیکیداروں پر جرمانے عائد

صفائی، سیکیورٹی اور قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ، شکارپور اور جیکب آباد کی جیلوں میں کھانے کا معیار تسلی بخش نہ ملنے پر کارروائی

سکھر: آئی جی جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی اور ڈی آئی جی جیلز سکھر ریجن محمد اسلم ملک نے سکھر اور لاڑکانہ ریجن کی مختلف جیلوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے صفائی، سیکیورٹی اور قیدیوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

آفیشلز نے مندرجہ ذیل جیلوں کا معائنہ کیا:· سینٹرل جیل اور اصلاح گھر سکھر (جس میں جیوینائل جیل، ویمن جیل، ضلعی جیل اور اصلاح گھر سکھر شامل ہیں)·

سینٹرل جیل اور اصلاح گھر لاڑکانہ· ضلعی جیل اور اصلاح گھر شکارپور· ضلعی جیل اور اصلاح گھر جیکب آباد اختیار کرنے والوں نے جیلوں کے بیت الخلا، بیرکوں اور سیلوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر قیدیوں سے ملاقات بھی کی گئی اور ان سے جیل مینوئل کے مطابق فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا گیا۔انہوں نے جیل کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو دیے جانے والے کھانے کے معیار اور مقدار کو پرکھا۔دورے کے دوران ضلعی جیل شکارپور اور ضلعی جیل جیکب آباد میں کھانے کا معیار تسلی بخش نہ پایا گیا، جس پر آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی آئی جی نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔دونوں جیلوں کے کھانے کے ٹھیکیداروں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ نیز متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی گئی کہ کھانے کے معیار اور مقدار کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔آئی جی جیل خانہ جات سندھ اور ڈی آئی جی جیلز سکھر ریجن نے تمام جیلوں کے انچارج آفیسران کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو فراہم کردہ کھانے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور اسے جیل مینوئل کے مطابق یقینی بنایا جائے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جیلوں میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور انسانی حقوق کی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

رپورٹ: رضوان لودھی


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے