سکھر: میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا مزدوروں کے عالمی دن (یومِ مئی) پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ
مزدور کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی محنت و لگن ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے،
جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شکاگو کے شہداء کی عظیم قربانیاں رہتی دنیا تک محنت کشوں کے حقوق کی علامت رہیں گی اور ہمیں یہ دن اس جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس نے دنیا بھر میں مزدوروں کو حقوق دلوانے کی راہ ہموار کی۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ مزدور کی خوشحالی دراصل پاکستان کی حقیقی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے،
اور سندھ حکومت نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ محنت کش طبقہ معاشرے کا سب سے معتبر اور قابلِ احترام حصہ ہے اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا سندھ حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے جس سے لاکھوں مزدور خاندان مستفید ہو رہے ہیں بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی، معیاری صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ ایک مضبوط اور خوشحال مزدور ہی ایک مستحکم معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے۔میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ معاشرے میں پائیدار استحکام صرف انصاف، مساوات اور بنیادی حقوق کی فراہمی سے ہی ممکن ہے۔ سکھر کی تعمیر و ترقی میں ہمارے محنت کشوں کا خون پسینہ شامل ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزدوروں کے استحصال کے خاتمے، ان کی اجرتوں کی بروقت ادائیگی اور بہتر کام کے حالات کی فراہمی کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ اسلام محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیتا ہے، اس لیے ہم سب پر لازم ہے کہ ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھیں اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ پر رکھی گئی ہے اور پارٹی قیادت ہمیشہ اس مشن پر کاربند رہی ہے۔آخر میں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ یومِ مئی کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ایک منصفانہ، مساوی اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

رپورٹ: رضوان لودھی


