چھور: ایکسائز محکمے کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران اہم کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ دھاراڑسر بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں نے 24 پنٹ پاکستانی شراب برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت دولت ولد حکموں بجیر کے نام سے ہوئی ہے، جسے موقع پر ہی حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔کیس کی تفتیش محمد خان کالرو کے سپرد کر دی گئی ہے، جبکہ کارروائی ایکسائز انسپکٹر علی حسن چانڈیو کی نگرانی میں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔پولیس اور ایکسائز حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

رپورٹ: لالجی سوڈھو


