پبلک ہیلتھ ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف چھور میں احتجاج، تحقیقات کا مطالبہ

شیئر کریں

سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج، عوامی مفادات کے لیے دیے گئے میونسپل پبلک ہیلتھ ٹھیکوں کے معیار پر سوال، تحقیقات کا مطالبہ

چھور: میونسپل پبلک ہیلتھ کے مختلف ترقیاتی ٹھیکوں کے حوالے سے علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شیوارام میگھواڑ نامی ٹھیکیدار کی جانب سے کیے گئے مبینہ ترقیاتی کام معیار کے مطابق نہیں کیے گئے۔عوامی حلقوں کے مطابق متعدد منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ بعض کاموں کے جلد خراب ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری بجٹ سے بھاری اخراجات کے باوجود علاقے میں مطلوبہ بہتری نظر نہیں آ رہی۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر کسی قسم کی بے ضابطگی یا بدعنوانی ثابت ہو تو ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو وہ مزید احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔

رپورٹ لالجی سوڈھو


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے