ڈب، انڑ آباد، چھور میں 25 سالہ شادی شدہ نوجوان نے گھر میں خود کو گولی مار لی

شیئر کریں

چھور: چھور تھانے کی حدود گاؤں ڈب انڑ آباد میں شادی شدہ 25 سالہ نوجوان آصف علی ولد پریل انڑ کی اپنے گھر کے اندر گولی لگی ہوئی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر چھور پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

رابطہ کرنے پر ایس ایچ او چھور نے بتایا کہ نوجوان کے اہلِ خانہ نے تحریری طور پر دیا ہے کہ نوجوان ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث گھر میں بندوق سے خود پر فائر کر کے جان لے بیٹھا، اس لیے وہ کسی قسم کی کارروائی نہیں چاہتے۔ مرحوم نوجوان ایک بیٹی کا باپ تھا۔

رپورٹ: لالجی سوڈھو


شیئر کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے